• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنول اور ذوالقرنین عُمرے کی سعادت حاصل کرنے چلے گئے

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر شادی کے بعد عُمرے کی سعادت حاصل کرنے چلے گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں سے کچھ تصاویر دورانِ پرواز کی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ اُن کے ساتھ اُن کے شوہر ذوالقرنین موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اس جوڑی کی کچھ تصاویر مکّہ مکرمہ سے بھی وائرل ہورہی ہیں۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے ہزاروں مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ برس، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا جبکہ حال ہی میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی ہے۔ 

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید