تحریر: عالیہ کاشف عظیمی
ماڈل: بتول زہرا
ملبوسات:مے سون کلیکشن
آرایش: Sleek By Annie
عکّاسی: ایم-کاشف
لے آؤٹ: نوید رشید
مُلک بَھر میں تو موسم ذرا ٹھنڈا ہی ہے، لیکن سندھ ،خصوصاً کراچی میں سرما رختِ سفر باندھنے کو ہے کہ صرف صُبح و شام ہی میں ہلکی سی خنکی گُھلی ہے،وگرنہ دِن بَھر تو سردی کا نام و نشان نہیں ملتا۔ بہرحال، موسم چاہے جیسا بھی ہو، خواتین، خصوصاًلڑکیاں بالیاں بننے سنورنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ چوں کہ ان دِنوں شادی بیاہ کی تقریبات زوروں پر ہیں اور بناؤ سنگھار کے مواقع بھی میسّر ہیں، تو ہم نے بھی آج اپنی بزم خوش رنگ و خوش نما روایتی شراروں، غراروں کے ساتھ جدّت و ندرت سے بَھر پور دِل کش و حسین کام دار فراک اور پیپلم سے آراستہ کی ہے۔
ذرا دیکھیے، سیاہ جامہ وار شرارے کے ساتھ سیاہ کِرنکل جارجٹ میں اے لائن فراک،جس کے فرنٹ پردبکے، موتی، نگوں اور ستاروں کا بھاری کام ہے، کس قدر پیاری لگ رہی ہے۔ تو ٹیل رنگ غرارے اور کام داراے لائن فراک کے ساتھ پلین دوپٹا ہے، جس کے پلّوؤں پر کرن کی آرایش بہت بھلی لگ رہی ہے۔ اسی طرح طلائی رنگ میسوری فیبرک میں ٹراؤزر، پیپلم کے کیا ہی کہنے کہ پیپلم پر عنّابی دھاگے کی آؤٹ لائن کے تھ سلمے، دبکے اور موتی کا کام اور کنٹراسٹ میں پلین عنّابی دوپٹا خاصاخوش گوار تاثر دےرہا ہے۔پھر ایک جانب لائٹ فیروزی رنگ جامہ وار شرارے اور اے لائن کام دار فراک کا انداز لاجواب ہے،تو دوسری جانب اسکن رنگ جامہ وار شرارے کے ساتھ کام دار فراک کی ہم آمیزی بھی کچھ کم حسین نہیں ۔
ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز منتخب کرلیں، بخدا کئی نظریں آپ ہی پر آکر ٹھہر جائیں گی۔