• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے روشنیاں بھی چھین لی گئیں، مریم نواز


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو روشنیاں عوام کو نواز شریف نے لوٹائیں وہ بھی حکومت نے چھین لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے، جس میں عوام خود اپنے خلاف لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے بجلی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عوام سے روٹی اور دوسری ضروریات زندگی چھیننے کے بعد روشنیاں بھی چھین لی گئیں،یہ روشنیاں عوام کو نوازشریف نے لوٹائی تھیں۔


قومی خبریں سے مزید