مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے ایمپائر کے نیوٹرل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بال اپوزیشن کے کورٹ میں پھینک دی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کامل علی آغا نے کہا کہ ایمپائر کے نیوٹرل ہونے کا آصف علی زرداری صاحب یا مولانا فضل الرحمان ہی بتاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی ہے لیکن موسم ابھی ابرالود ہے، دو، تین دن میں فضا صاف ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا۔
ق لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ریاست عوام اور ملک کےمفاد کا سوچتی ہے، حکومت سے گلے شکوے چلتے رہتے ہیں، چوہدری برادران وفا والے اتحادی ہیں۔