• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان پی ایس ایل میں زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے ہیں۔

قذافی اسٹیدیم لاہور میں پی ایس ایل 7 کے 18ویں میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف شاداب خان نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

لاہور قلندرز کے جیمز وینس پی ایس ایل میں شاداب خان کا 62واں شکار بنے تو اسپنر نے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہی محمد نواز کو اسپنرز کی فہرست میں پیچھے چھوڑا، جو آج کے میچ میں شریک نہیں تھے۔

محمد نواز نے 66 میچز میں 61 کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ شاداب نے58 میچز میں 62 شکار کیے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید