• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ میں زرداری اور بھنڈ برادری میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک


نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر زرداری اور بھنڈ برادری میں فائرنگ سے پولیس پکٹ انچارج سمیت 6 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے، زرداری برادری کے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھنڈ برادری نے لاشیں رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔

پولیس کے مطابق مرزا پور میں زمین کے تنازع پر دونوں برادری میں جھگڑے اور فائرنگ سے پکٹ انچارج سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین زخمی دم توڑ گئے، مرنے والوں میں 5 افراد بھنڈ برادری کے شامل ہیں۔

پولیس نے زرداری برادری کے 16 افراد کو گرفتار کرلیا، دو ماہ قبل مبینہ طور پر بھنڈ برادری نے زرداری برادری پر زمین پر قبضے کا الزام لگایا تھا، بھنڈ برادری نے قومی شاہراہ پر 40 گھنٹے دھرنا دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید