کراچی(جنگ نیوز)اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 سے نیچے آگئی جبکہ ملک بھر میں بھی مثبت شرح 7رہی۔ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 44افراد انتقال کر گئے اور 3019نئے مریض بھی سامنے آئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56260ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3019 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 44 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.01 رہی۔