• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی۔

طبیعت ناساز ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

سراج الحق نے آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔

آصف زرداری کی 5 رکنی وفد کے ہمراہ آج شام 7 بجے سراج الحق سے ملاقات طے ہے جس میں سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

جماعتِ اسلامی کے وفد میں سراج الحق، امیر العظیم، لیاقت بلوچ شامل ہوں گے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات جماعتِ اسلامی کے لاہور میں واقع مرکز منصورہ میں ہو گی۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

آصف زرداری امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کے ساتھ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے اور انہیں سیاسی جماعتوں سے اب تک کے رابطوں کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد ان کےذاتی معالج لاہور پہنچ گئے تھے۔

طبیعت ناسازی کے باعث سابق صدر کی اس روز کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید