• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تحریکِ انصاف کی اتحادی حکومت کو گھر بھیجنے کی کوششیں تیز ہوگئیں، بساط سیاست پر کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کے لیے 14 سال بعد چوہدری برادران کے گھر پہنچے ہیں۔

شہباز شریف کی شجاعت حسین، پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد کیا برف پگل پائے گی؟ ماضی میں ن لیگی رہنے والی چوہدری برادران کیا دوبارہ شریفوں سے ہاتھ ملائیں گے؟

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے چوہدریوں کے پاس شریفوں کے لیے کیا جواب ہے؟ سیاسی پنڈت کی نظریں جم گئیں۔

سیاست کی بساط پر کھیل دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا، اس سے پہلے چوہدری برادران سے آصف زرداری، بلاول اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

پی ڈی ایم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرچکی ہے، آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کو تحریک عدم اعتماد میں تعاون کا یقین دلاچکے ہیں۔

گنتی پوری کرنے کے لیے پھر بھی اپوزیشن کو حکومتی اتحاد میں دراڑ ڈالنی ہے، ایم کیو ایم اور ق لیگ میں سے کون ٹوٹے گا؟ ایم کیو ایم کا وفد بھی شہباز شریف سے ملاقات کرچکا ہے ۔

قومی خبریں سے مزید