• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر میں کھڑی کیش وین سے ساڑھے 5 کروڑ روپے چوری ہوگئے۔

پولیس نے 5 کروڑ روپے کی چوری کی خبر سامنے آنے پر سیکیورٹی کمپنی کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھاری رقم کسی لاکر میں رکھنے کے بجائے گاڑی میں رکھی گئی، رقم چوری کے وقت دونوں سیکیورٹی گارڈ سو رہے تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ رقم کی حفاظت پر غیر تربیت یافتہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو کراچی میں چند دن کی معمولی تربیت دی گئی، 10 گولیاں فائر کر کے تربیت مکمل کرنے والے سیکیورٹی گارڈز کو تعینات کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کو ایک کمرے کے ٹریننگ سینٹر میں 10روز تربیت دی گئی۔

وین میں بھاری رقم ہونے کے باوجود صرف 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 ملازم تعینات تھے۔

قومی خبریں سے مزید