• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا 18ویں ترمیم سے متعلق بیان، شیری رحمان کی مذمت


پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏وزیراعظم کا 18 ویں ترمیم اور پارلیمانی جمہوریت مخالف بیان قابل مذمت ہے۔

شیری رحمان نے عمران خان کے سی این این کو دیے انٹرویو پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ 18ویں ترمیم سے مسائل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم آئین پاکستان کے بعد دوسری سب سے بڑی متفقہ دستاویز تھی، جو صدارتی اختیارات آپ چاہتےہیں وہ آصف زرداری نے پارلیمان کو منتقل کیے۔

‏ شیری رحمان نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ عدم تعاون کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوتی ہے، تین صوبوں میں آپ کی پارٹی کی حکومت ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا پنجاب، کے پی اور بلوچستان کےعدم تعاون کا ذمہ دار بھی کوئی اور ہے؟ اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا کب تک دوسروں کو مورد الزام ٹھرائیں گے؟

سینیٹر شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید