وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی، جس میں قومی سلامتی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ تیاری اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے نو ضم شدہ اضلاع میں آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
عارف علوی نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔