کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے سکیورٹی کے بعض مبینہ خطرات کے پیش نظر چین کی مزید 54 ایپس پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے یہ تازہ ترین اقدامات دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان موجودہ کشیدگی کے عکاس ہیں۔ بھارتی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک کی وزارت نے پیر کے روز چین کی مزید 54 ایپس پر پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ، ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں‘۔ اس طرح چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے آغاز سے بھارت اب تک تقریبا تین سو چینی ایپس پر پابندی عائد کر چکا ہے۔