• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فلم فیسٹیول کے 11 ویں ایڈیشن کا آغاز

جدہ (شاہدنعیم)سعودی فلم فیسٹیول کے 11ویں ایڈیشن کے لیے جمعرات کو ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ اس فلمی میلے نے مملکت کی بڑھتی ہوئی فلمی ثقافت کے سنگِ بنیاد کا کردار ادا کیا ہے۔سعودی اداکاروں عائشہ کائے اور خالد الصقرکی میزبانی میں ظہران کے کنگ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر (اثراء) میں یہ تقریب جوش اور تفریح سے بھرپور تھی۔ سعودی اوپیرا گلوکار محمد خیران الزہرانی اور معروف فرانسیسی سوپرانو فابیئن کونراڈ نے نغمہ پیش کیا جبکہ لائیو آرکسٹرا نے موسیقار گیورگ سارگسیان کی زیرِ ہدایت مشہور فلموں کی کلاسیکی دھنیں بجائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید