• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران 2 سال سے ٹرمپ سے خفیہ رابطے میں ہے، ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

کراچی(نیوزڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن محمد مہدی شہریاری نے انکشاف کیا ہے کہ ایران 2 سال سے ٹرمپ کی ٹیم سے خفیہ رابطے میں ہے، ان کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے علم میں ہے کہ تہران گزشتہ دو سالوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔ایرانی رکن پارلیمان نے مزید کہا ہے کہ امریکی فریق نے اس بات چیت کے دوران صرف اور صرف ایٹمی معاملے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ علی خامنہ ای کو سفارتی آلات کے ذریعے براہ راست اور درست معلومات پہنچائی جا رہی ہیں۔محمد مہدی شہریاری نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ نائب وزیر خارجہ اور ایرانی مذاکراتی ٹیم کے موجودہ رکن مجید تخت روانچی نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ امریکیوں نے ہر اس بات پر اتفاق کیا جو ہم نے ان سے کہا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید