• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم پر مذہبی طبقے کی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینی مسیحی پادری

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطین میں موجود مسیحی پادری ریورنڈ منذر اسحاق نے کہا ہے کہ مسلسل دوسرے سال ہم مقبوضہ مغربی کنارے میں ایسٹر غزہ میں جاری نسل کشی کے سائے میں منارہے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ میں اسرائیلی مظالم پر مذہبی طبقے بالخصوص دنیا بھر کے مسیحی رہنمائوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رواں برس بھی ایسٹر کے موقع پر واضح طور پر مایوسی اور غصے، یہاں تک کہ خوف کا ماحول ہے، جو اس سال ہماری تقریبات کی خصوصیت ہے۔ یہ تصور کرنا واقعی مشکل ہے کہ کیا ہم اب بھی اس نسل کشی کو روکنے اور جنگ بندی کی ضرورت کے بارے میں وہی باتیں کہہ رہے ہیں جو کرنی چاہئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید