• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں طبی کارکنوں کی شہادت، اسرائیل کا سفاکیت کے اعتراف سے انکار

مقبوضہ بیت المقدس(جنگ نیوز/ اے ایف پی) اسرائیلی فوج کی جانب سے اپنے فوجیوں کی غزہ میں سفاکیت اور قتال عام کے نام نہاد تحقیقات میں 23مارچ کو 15طبی کارکنوں کی شہادت میں ملوث درند صفت فوجیوں کو بے گناہ اور بے قصور قرار دیاہے ، اسرائیلی فوج نے اسے ایک غلطی قرار دیدیا ہے لیکن ساتھ ہی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ایک فیلڈ کمانڈر برطرف کرنے کا عندیہ دیا ہے ، تاہم اس واقعہ پر بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے ممکنہ جنگی جرائم پر شدید تشویش اور ردعمل بھی شامل ہے۔ مغربی کنارے پر ہلال احمر کے صدیق یونس الخطیب نے کہا کہ شہداکے پوسٹ مارٹم سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ شہدا کو گولیاں مارکر شہید کیا گیا۔ ان کے سروں اور سینوں میں گولیاں ماری گئیں ۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شہدا میں حماس کے 6کارکنان شامل ہیں۔ شہدا میں 8ہلال احمر کے اسٹاف ارکان، 6غزہ سے 6سول ڈیفنس ریسکیو ایجنسی کے کارکنان اور ایک اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے ایجنسی برائے پناہ گرین اسرائیلی فوجی ترجمان کا دعویٰ تھا کہ ایمبولینسوں میں دہشت گرد سوار تھے لیکن شہید احمر کے ایک شہید کارکن کے موبائل سے بنائی گئی وڈیو سے اسرائیلی دعویٰ جھوٹ ثابت ہوگیا جس میں دکھایا گیا کہ ایمبولینسیں اپنی ہیڈ لائٹس روشن کرکے چل رہی تھیں جن کے اوپر فلیش لائٹ جل بجھ رہی تھی شہدا کی لاشوں کے وفاہ کے قریب ایک علاقے میں دفن کردیا گیا۔ انہیں ایک اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید