• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کا کیسز کی سماعت ٹی وی پر دکھانے کا مطالبہ


مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کیسز کی سماعت ٹی وی پر نشر کی جائے، احتساب عوام کو دکھایا جائے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس میں پیشی سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ حکومتی نااہلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت دیکھ لیں ہر روز بجلی مہنگی ہو رہی ہے، نیب آ کر بتائے اب تک کتنے سیاستدانوں کو سزا ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید