• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئر عمر ایوب کو ماضی یاد دلا دیا۔

مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا جس میںں موجودہ وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئر عمر ایوب کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری کاغذ کا عکس شیئر کیا گیا۔

 اسحاق ڈار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 2011 سے2012 تک پاکستان گرے لسٹ میں رہا جبکہ 2012  سے2013  تک پاکستان کو بلیک لسٹ میں رکھا گیا ۔

مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو پہلے سال 2013  سے 2014 تک پاکستان بلیک لسٹ میں رہا ، جس کے بعد 2014  میں پاکستان کو بلیک لسٹ سے نکال کر گرے لسٹ میں کردیا گیا۔

2015  سے ن لیگ حکومت کی بہترین کارکردگی کے باعث ن لیگ کی حکومت کے خاتمے تک یعنی 2018  تک پاکستان کو وائٹ لسٹ میں رہنے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔

2018 میں تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد سے یعنی2018  سے لیکر آج تک یعنی 2022  تک پاکستان تاحال گرے لسٹ میں ہی موجود ہے جو حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

قومی خبریں سے مزید