پشاور سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء فرزانہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے خزانہ میں خواجہ سراء حسینہ کو فائرنگ کر کے معذور کر دیا گیا ہے۔
یہ بات خواجہ سراء فرزانہ نے پشاور پریس کلب میں اپنے ساتھی نینا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
خواجہ سراء فرزانہ نے بتایا کہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، خواجہ سراء پر تشدد اور فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
اس موقع پر خواجہ سراء نینا نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے باوجود تھانہ خزانہ کا ایس ایچ او خاموش ہے، ملزم کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔