• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیاست نئے موڑ میں داخل ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کا وہ بیانیہ کہاں گیا؟ جسے وہ لے کر چل رہے تھے۔

ملتان میں تقریب سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے اپنے عمل سے بیانیے کو دفن کردیا ہے، لوگوں نے مفادات کی خاطر سیاسی مؤقف میں تبدیلی کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست نئے موڑ میں داخل ہورہی ہے، ملک بھر میں نئی کیفیت جنم لے رہی ہے، سیاسی حد بندی سامنے آرہی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ جس کے ساتھ تعلق نبھاتے ہیں، تو پھر نبھاتے ہیں، ہم سے وفا کے بدلے وفا ہی ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید