• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تمام اسکول کل سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے


پنجاب کے تمام اسکول کل سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

 پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 16 فروری سے لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے تمام اسکول عام شیڈول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔

مراد راس نے ہدایت کی ہے کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ادھر ملک بھر میں کورونا کے 10 فیصد سے کم مثبت شرح والے علاقوں میں این سی او سی کی عائد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید