• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو، سیکڑوں اڑتے ہوئے پرندے اچانک زمین پر آگرے


میکسیکو میں پیلے سَروں والےبلیک برڈز سیکڑوں کی تعداد میں اڑتے اڑتے اچانک آسمان سے زمین پر آگرے۔

میکسیکو کے شمالی شہر چیہواوا میں آسمان پر اڑتے ہوئے سیکڑوں پرندے اچانک زمین پر آگرے، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں سڑکوں پر بڑی تعداد میں مرے ہوئے پرندوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

’بلیک برڈ‘ نامی پرندے نقل مکانی کرنے والے پرندے ہیں جو کہ موسم سرما میں کینیڈا سے میکسیکو کے جنوب میں سفر کرتے ہیں، پرندوں کی موت کی حتمی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ واقعہ علاقے میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث پیش آیا ہے جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس علاقے میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہے جس کے باعث یہ حادثہ رونما ہوا جب کہ بعض افراد اس کا الزام 5 جی پر بھی عائد کر رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید