• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ کیوں مارا ؟ FIA نے وجہ بتا دی

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے ٹیم نے محسن بیگ کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے نے بتایا کہ عدالت سے سرچ اینڈ سیز وارنٹ حاصل کیے گئے تھے، ہمارے سائبر کرائم کی ٹیم محسن بیگ کےایف ایٹ میں واقع گھر گئی۔

ایف آئی اے کاکہنا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزم محسن بیگ، انکے بیٹے اور ملازمین نے ایف آئی اے ٹیم پر سیدھی فائرنگ کی اور 2 افسران کو یرغمال بنا کر زدوکوب بھی کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ گولیاں ختم ہونے پر ملزم محسن بیگ کو گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا، تھانہ مارگلہ میں کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محسن بیگ نے سرکاری ملازمین پر فائرنگ کرکے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

دوسری جانب درج ایف آئی آر کے مطابق صحافی محسن بیگ کے خلاف سائبر کرائم ونگ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محسن بیگ نے ٹی وی پروگرام میں مراد سعید کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی،بےبنیاد کہانی اور توہین آمیز ریمارکس دیئے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا،عوام میں مرادسعید کی ساکھ کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید