• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے تھیٹر میں خود اپنی فلم کے ٹکٹ فروخت کیے تھے؟

شاہ رخ خان بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں جن کی دنیا بھر میں مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ تاہم، ایک وقت تھا جب اُنہوں ممبئی کے ایک تھیٹر میں اپنی ہی فلم کے ٹکٹ فروخت کیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 1994 میں اپنی فلم 'کبھی ہاں کبھی نہ' کے افتتاحی دنوں میں شاہ رخ خان نے ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا تھا جہاں انہوں نے ایڈوانس ٹکٹ بکنگ ونڈو پر بیٹھ کر ٹکٹوں پر آٹوگراف دیتے ہوئے ٹکٹ فروخت کیے تھے۔ 

یہ فلم ان کی ابتدائی ریلیز میں سے ایک تھی جو آگے چل کر مقبول ہوئی، بہت سے لوگ یہ بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ شاہ رخ خان اس فلم کے لیے پہلی پسند نہیں تھے۔ 

میکرز نے مبینہ طور پر عامر خان اور جوہی چاولہ کو 'کبھی ہاں کبھی نہ' کے لیے مرکزی جوڑی کے طور پر شامل کیا تھا اور شاہ رخ خان کو فلم میں دوسرا مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔ 

عامر خان کچھ وجوہات کی بنا پر فلم سے باہر ہوگئے تھے جبکہ جوہی نے بھی اپنے شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے فلم چھوڑ دی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید