اٹارنی جنرل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو خط لکھ دیا۔ خط لندن ہائی کمیشن کے ذریعے ارسال کیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مسترد کردی تھیں۔
نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے جائزہ بورڈ نے رپورٹس کو نامکمل قرار دیا تھا۔
میڈیکل بورڈ نے موقف دیا تھا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہے، انہوں نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔
میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں ہے۔