• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نوشین موت: بے نظیر یونیورسٹی کے عملے کا ڈی این اے ٹیسٹ

لاڑکانہ کی بے نظیر یونیورسٹی میں خاتون ڈاکٹر کی موت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، یونیورسٹی عملے کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نوشین کی موت کی تحقیقات کے لیے لاڑکانہ کی بے نظیر یونیورسٹی میں عملے کے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کردیے گئے۔

 یونیورسٹی ہاسٹل اور میس کے 75 افراد کی فہرست پولیس کو دی گئی ہے۔

 فارنزک رپورٹ میں ڈاکٹر نوشین اور ڈاکٹر نمرتا کے جسم اور کپڑوں پر پائے گئے اجزا میں مماثلت کا انکشاف ہوا تھا۔

 ڈاکٹر نوشین کی پھندا لگی لاش 24 نومبر کو بینظیر یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ملی تھی۔

قومی خبریں سے مزید