• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن بیگ معاملہ: حکومت کا ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ


محسن بیگ معاملے پر حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللّٰہ نیازی  نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےکہا کہ کوئی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ محسن بیگ نے ادارے کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، ایڈیشنل سیشن جج نےجو فیصلے میں لکھا ہے وہ مینڈیٹ سے تجاوز ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جب بندہ آپ کے سامنے آگیا تو آپ کا مینڈیٹ ختم ہوگیا۔

 نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کےخلاف انتظامی طور پراسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد سے ایڈیشنل سیشن جج کےخلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جج کی آبزرویشنز متعصبانہ ہیں جو ان کا مینڈیٹ نہیں تھا، چیف جسٹس سے انتظامی سطح پر بھیجی جانے والی شکایت جج کے خلاف ریفرنس ہوگی، ریفرنس پر فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید