• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بلاول بھٹو کا صاحبہ کہنا ’سلپ آف ٹنگ‘ تھا، شہباز گِل


وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کا صاحبہ کہنا اور جرمنی جاپان کی سرحدیں ملانا ’سلپ آف ٹنگ‘ تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے شہباز گل نے رانا ثناء پر تنقید کی اور کہا کہ شیخ رشید ن لیگ سے تربیت یافتہ ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شیخ رشید بے نظیر بھٹو پر ذاتی جملے کسنے کی وجہ سے جیل بھی بھگت چکے ہیں۔

 شہباز گل نے مزید کہا کہ گالم گلوچ کا کلچر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے شروع کیا لیکن بھگتنا آج کی حکومت کو پڑ رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید