• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کا اسحاق ڈار کا انٹرویو نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل کو 10 لاکھ جرمانہ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا انٹر ویو نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینل کو پیمرا نے 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا ، خبر دار کیا گیا کہ آئندہ خلاف ورزی پر چینل لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔بدھ کو پیمرا اتھارٹی کے اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرِ صدارت اجلاس میں اتھارٹی نے سالانہ گراس ایڈورٹائزمنٹ کے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کو منظورکر لیا۔اتھارٹی نے میسرز میگا میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کی چینل ’’Planet Fun‘‘ کے لیے دی گئی لینڈنگ رائیٹس کی درخواست کی منظوری دے دی۔اتھارٹی نے پیمرا ڈسٹریبیوشن سروس آپریشنز ریگولیشنز 2011کی ریگولیشن 8 کی سب ریگولیشن (3) میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ اتھارٹی نے ریجنل ڈائریکٹرز/ سیکریٹریز پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کو کونسل کے فیصلے جاری کرنے کے اختیارات کی بھی منظوری دے دی۔پیمرا نے ڈی ٹی ایچ سروس کے آغاز کے حوالے سے میسرز شہزاد سکائی کی تیاری سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور 17 فروری 2022؁کے مراسلے کے جواب میں کمپنی کو تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی۔ اتھارٹی نے چینل 24 پر پروگرام’’ دستک ‘‘جو کہ 3 فروری 2022 ء کو نشر کیا گیا تھا، میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا انٹر ویو نشر کرنے پر 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد، چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی میجر جنرل)ریٹائرڈ(عامر عظیم باجوہ ، سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ممبر فیڈرل کیپٹل سید ابو ذر پیرزادہ، ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ ، ممبر خیبر پختونخواہ محمد عارفین اور ایگزیکٹوممبر پیمرا فیصل شیر جان نے شرکت کی۔
ملک بھر سے سے مزید