• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو (عرفان صدیقی) چیف کابینہ سیکرٹری ماتسُونو ہِیروکازُو نے کہا ہے کہ جاپان، چین پر سختی کے ساتھ زور دے رہا ہے کہ شنگھائی میں حراست میں لیے گئے جاپانی شہری کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ماتسُونو نے جمعرات کو بتایا کہ چین نے شنگھائی میں جاپانی قونصل خانے کو دسمبر میں مطلع کیا تھا کہ 50؍ سالہ شخص کو مبینہ طور پر چینی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکام کی جانب سے کوئی ایسی اطلاع نہیں دی گئی کہ مذکورہ شخص کو صحت سے متعلقہ مسائل ہیں لیکن قونصل خانہ اُن سے ملاقات کرنے کیلئے درخواست کر رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید