• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کو ٹوروس میزائل فراہم کرنے پر روس کا جرمنی کو انتباہ

ماسکو (اے ایف پی)یوکرین کو ٹوروس میزائل فراہم کرنے پر روس کا جرمنی کو انتباہ ، ماسکو نے کہا ہے کہ وہ جرمن ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹورس میزائلوں سے یوکرین کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر کئے جانے والے حملوں کو برلن کی جانب سے تنازعے میں "براہ راست شرکت" تصور کرے گا۔یہ انتباہ جرمنی کے چانسلر کے منتظر فریڈرک مرز کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کیف کو یہ میزائل فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ "کسی بھی روسی اہم ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر ٹورس میزائل سے حملہ جرمنی کی جانب سے جنگ میں براہ راست شرکت تصور کیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید