کراچی (نیوز ڈیسک) کیلیفورنیا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ بھاری درآمدی ٹیکسوں کو روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ان مجوزہ ٹیرف پالیسیوں سے امریکی معیشت اور صارفین کو نقصان پہنچے گا۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات غیر آئینی ہیں اور تجارتی پالیسی پر وفاقی اختیارات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔