وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ایک بہیمانہ واقعہ ہے،قتل کے اس واقعے کی پُر زور مذمت کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک کار پر فائرنگ کے واقعہ میں سماء ٹی وی کےپروڈیوسر اطہر متین جاں بحق ہوگئے، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر سڑک کے دوسری طرف دوسری موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
مقتول اطہر متین معروف نیوز کاسٹر اور اینکر طارق متین کے چھوٹے بھائی تھے۔