• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کا حصہ بننے پر بہت نفرت سہنی پڑی، سنینا فوجدار

بھارتی اداکارہ سنینا فوجدار کو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ کا حصہ بننے کے بعد ٹرولنگ کے ساتھ بدسلوکی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنینا فوجدار نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ معروف سٹکام کی ٹیم کا حصہ بننے اور انجلی مہتا کا کردار قبول کرنے پر مجھے بہت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

35 سالہ اداکارہ نے انٹرویو کے دوران تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ٹیم کا حصہ بننے پر ہونے والی تنقید پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم پبلک فیگر ہیں، ہمیں تالیاں بھی اور گالیاں بھی عوام سے ہی ملتی، اس لیے آپ کو ٹرولنگ نظر انداز کرکے خود کو خرابی سے بچاکر رکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب مجھے ٹرولنگ اور نفرت کا سامنا تھا، میں نے نظر انداز کرنے کا رویہ اپنایا، جو لوگ مجھ سے ناراض تھے انہیں صرف ہاتھ جوڑ کر جواب دیا، یہی وجہ تھی کہ میں نے کئی لوگوں کے دل جیت لیے۔

سٹکام میں انجلی مہتا کا کردار انتہائی موثر ہے، جو نیہا مہتا نبھا رہی تھیں، لیکن 2020 میں شو سے اُن کی علیحدگی کے بعد سنینا فوجدار نے اُن کی جگہ سنبھال لی۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ رئیلٹی شوز میں خطروں کے کھلاڑی اور بگ باس کا حصہ بننا چاہیں گی، یہ حقیقت ہے ان میں بہت سی چیزیں میرے کمفرٹ زون سے باہر کی ہے۔

سنینا فوجدار نے بگ باس سے متعلق کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اس شو میں آگے چل سکوں گی یا نہیں تاہم اگر مجھ سے کہا گیا تو میں نا نہیں کہوں گی، میں نے تمام مواقعوں کےلیے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید