• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھی فائرنگ واقعہ: لواحقین اور قبیلے کے افراد کا بلوچستان اسمبلی پر دھرنا


کچھی فائرنگ واقعہ میں جاں بحق افرادکے لواحقین اور قبیلے کےافراد نے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا ہے، دھرنے میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنماء سرداریارمحمد رند بھی شریک ہیں۔

کچھی کےعلاقے اعوان گوٹھ میں فائرنگ واقعہ کے خلاف احتجاجی دھرنا بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنےسڑک پر دیاجارہا ہے، دھرنے میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق دو بھائیوں سمیت تین افراد کے لواحقین کے علاوہ سردار یارمحمد رند اور دیگر عمائدین بھی شریک ہیں۔

ان کا مطالبہ ہے کہ کچھی میں فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ اعوان گوٹھ کے واقعہ میں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا گیا۔

واقعہ کےخلاف ڈھاڈر میں 40 گھنٹے دھرنا دیا گیا، مگر وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں چلا، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں ایسے شخص کو چیف ایگزیکٹو بنایا گیا ہے کہ جو 72 گھنٹے جاگتا اور 72 گھنٹے سوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے آج متاثرین کی مدد نہ کی تو اس واقعہ کے پیچھے لوگ آئندہ بھی غریب لوگوں سے ایسا ہی سلوک کریں گے ہم یہ بتادینا چاہتے کہ بلوچستان اور اس کےلوگ لاوارث نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبرمیں کچھی کی تحصیل بالاناڑی میں فائرنگ کےواقعہ میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید