• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرے، سکھر چیمبر

سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر چیمبر آف کامرس و انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت سے نظرثانی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث صعنتکاروں سے لیکر عام آدمی تک متاثر ہوگا، اور مہنگائی میں اضافے کے باعث تاجروں صنعت کاروں کو مشکلات کا سامنا اور عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لیا جائے۔ سکھر ایوان صنعت و تجارت کا ایک اجلاس صدر عامر علی خان غوری کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سکھر چیمبر کے سینئر نائب صدر ، نائب صدر ، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیٹرول مصنوعات میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کاروباری طبقے و عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قرار دیا اور حکومت سے تاجروں ، صنعتکاروں کو کاروباری اخراجات میں اضافے سے بچانے ،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک لیٹر پیٹرول میں 12 روپے ، ڈیزل میں 9 روپے 53 پیسے اور مٹی کا تیل میں 10 روپے اضافے کے ساتھ ایک لیٹرل پیٹرول 159 روپے 86 پیسے ، ڈیزل 154 روپے 15پیسے اور مٹی کا تیل 126 روپے 56پیسے کی نئی قیمتوں کے منفی اثرات کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ عوام پر مرتب ہوں گے۔

بزنس سے مزید