• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کے شہر دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کے اغواء اور قتل کا معمہ حل ہو گیا، لڑکی کا قاتل اس کا رشتے دار ہی نکلا۔

پولیس نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 3 ماہ سے لڑکی سے رابطے میں تھا، وہ لڑکی کو جھانسہ دے کر بلوچستان لے گیا تھا۔

ملزم کے مطابق بلوچستان میں کچھ دن قیام کے بعد پیسے ختم ہو گئے تو وہ لڑکی کو واپس لے آیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ لڑکی اپنے گھر جانے پر راضی نہیں تھی، کہہ رہی تھی کہ گھر جاؤں گی تو مار دی جاؤں گی، بہتر ہے تم ہی مار دو۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے تحصیل میہڑ میں سندھی بٹڑا کے قریب سوکھی گھاس میں لڑکی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملزم کے ساتھ اس کا ایک ساتھی بھی شامل تھا۔

20 جنوری کو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف اغواء و قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید