• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل :عمّارہ

ملبوسات /زیورات:فائزہ مینا کار

آرایشSunuba Beauty Salon:

عکّاسی :عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

نگہت نسیم کی غزل ہے؎’’کسی جہاں میں ہوں ،تیرا خیال رکھتی ہوں…تِرے خیال سے دِل کو اُجال رکھتی ہوں…نگہ کی تشنگی ایسی کہ سیر ہوتی نہیں…مَیں تشنہ آنکھوں میں تیرا جمال رکھتی ہوں…یہ میرے شعر، جو ہر ایک کی زباں پر ہیں…مَیں اپنے شعروں میں تیرا کمال رکھتی ہوں…مَیں تیری آنکھوں سے اپنا وجود دیکھتی ہوں…تِرے لبوں کی ہنسی بھی سنبھال رکھتی ہوں…محاذِ عشق پہ قربت کی جنگ لڑتے ہوئے…مَیں فرقتوں کے مماثل وصال رکھتی ہوں…غنیمِ جان سے نگہتؔ مقابلے کے لیے…مَیں اپنے سامنے تیری مثال رکھتی ہوں‘‘،واقعی جب دِل کسی کی چاہت و الفت کا اسیر ہوجائے، تو پھر آس پاس لاکھ حسین و دِل فریب میلے ٹھیلے سجے ہوں، مَن نگر تو بس تصوّرِ جاناں ہی سے آباد رہتا ہے۔ یوں بھی ان دِنوں شادی بیاہ کا سیزن ہے، تو ہم نے بھی اپنی بزم کچھ ایسےحسین و دِل کش رنگ وانداز کے تقریباتی پہناووں سے مرصّع کردی ہے کہ ان میں سے کوئی بھی رنگ و انداز اپنا لیں، ڈھول پیا کا مَن نگرآپ ہی کےجمال سے رنگین و آباد رہے گا۔

ذرا دیکھیے،ساٹن سِلک میں بلڈ ریڈ رنگ ڈبل لیئرفرنٹ اوپن میکسی کس قدر حسین لگ رہی ہے۔ میکسی کا اِنر پیلن ہے، جب کہ اَپر پر عنّابی ہی رنگ میں سلمے، دبکے، موتی اور ستاروں کا انتہائی دِل کش کام ہے، تو کام دار نیٹ دوپٹا اور زیورات بھی خاصے جچ رہے ہیں۔ اسی طرح گلابی رنگ کی کلیوں والی فرنٹ اوپن فراک بھی کچھ کم حسین نہیں۔ 

فراک کے گلے پر گولڈن بٹنز اور آستینوں پر گوٹے کی آرایش کِھل رہی ہے، تو بھاری کام دار ملٹی شیڈڈ دوپٹے نے تو لباس کے حُسن کو جیسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اور پھر کاسنی رنگ پیراہن کی تو شان ہی نرالی ہے۔بنارسی فیبرک میں کلیوں والے اِنر کے اَپر ہاف اور آستینوں پر بھاری کام ہے، تو گھیر دار ایپرن بھی سلمے، دبکے، موتی،نگوں اور ستاروں کے دِل آویز بَھرے بَھرے کام سے مرصّع ہے۔ 

سنڈے میگزین سے مزید
جنگ فیشن سے مزید