• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ آر سی پی، پی ایف یو جے کا پیکا اور الیکشن ایکٹ ترامیم پر ردعمل


ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) اور پاکستان یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے پیکا اور الیکشن ایکٹ ترامیم کو افسوسناک قرار دے دیا۔

ایچ آر سی پی نے پیکا قانون اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور ریاستی حکام کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اور سرکاری ملازمین شہریوں کو جوابدہ ہیں، تنقید برداشت کرنا ان کی نوکری کا حصہ ہے۔

پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ آرڈیننس کی مخالفت کردی، اس حوالے سے صدر پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے ردِعمل دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے موجود قانون میں ریفارم کی بجائے حقوق کو ختم کیا جارہا ہے، میڈیا کمیونٹی اور سول سوسائٹی پیکا 2016 کی کالی شقیں ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی نے تمام صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں سے اس کے خلاف احتجاج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید