پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست میں ادارے کو گھسیٹنے کی وجہ سے پہلے ہی ادارے کی ساکھ قدر متاثر ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور سے ایک شخص کے ذریعے ارکان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، آپ باز نہ آئے تو ہم اِن صاحب کا نام لینے پر مجبور ہوں گے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب یہ غیرآئینی حرکتیں آپ کے خوف اور شکست کا واضح ثبوت ہیں، آپ سیاست کے میدان میں سیاسی انداز میں مقابلہ کریں۔