گوادر(خبرایجنسی) عمان اورگوادر / کراچی کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز پر کام کاآغاز کردیاگیا،عمان پاکستان کیلئے خلیج و دیگر منڈیوں جبکہ پاکستان عمان کیلئے وسطی ایشیا ودیگر منڈیوں تک رسائی کیلئے گیٹ وے ہے۔
عمان کے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد کے سربراہ اور عمان چیمبر کے چیئرمین انجینئر ردھا الصالح نے دورہ پاکستان کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ عمان کے راستے سعودی عرب اور دیگر ممالک تک رسائی نسبتاً آسان ہے اور وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے۔