وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں رینجرز لگانے کی پیشکش پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ردعمل دیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے ان سے ایسی کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو سمجھنا چاہیے کہ پریس کانفرنس پر حکومتیں نہیں چلتی ہیں، انہوں نے پوری پولیس فورس کو ذمے دار قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عادی اسٹریٹ کرمنلز کی ای ٹیکنگ کرنے جارہے ہیں، سیف سٹی کا ٹینڈر ہونے والا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کل ایڈیشنل آئی جی نے اپنے احتساب کے لیے پروپوزل دیا ہے، سزا جزا کا عمل افسران سے ایس ایچ او تک ہوگا۔
یاد رہے کہ آج وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کو کراچی کے تھانوں میں بھی رینجرز لگانے کی پیشکش کی تھی۔