• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کی ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کا نام تبدل کرنے کی تجویز

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

تنازعات کا شکار رہنے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے فلم ساز کو اس سے متعلق تجویز دے دی۔ 

خیال رہے کہ فلم کے خلاف عدالتوں میں کیسز زیرِ سماعت ہیں، ان میں سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فلم ساز کو نام بدلنے کی تجویز دی۔ 

ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن کمپنی بھنسالی پروڈکشنز کے وکیل سدھارتھ دیو نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اس تجویز پر اپنے موکل سے ہدایت طلب کریں گے۔ 

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی میں عالیہ بھٹ گنگوبائی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ سپر اسٹار اجے دیوگن اور وجے باز جیسے اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔ 

خیال رہے کہ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز سے دو روز قبل اس کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں دو پٹیشنز دائر کی گئی تھیں۔ 

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ فلم میں علاقے کاماتھی پورہ کے نام کو منفی تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے جو اس علاقے کے رہائشیوں کی تضحیک کا سبب بنے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید