حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کے وفد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، شافع حسین اور سالک حسین شامل ہیں۔
آصف زرداری نے ملاقات میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری آج کی ملاقات میں ق لیگ کو ن لیگ اور جے یو آئی سے ملاقاتوں پر اعتماد میں لیں گے۔
ق لیگ اور پی پی قیادت کی اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر حتمی مشاورت بھی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور ق لیگی وفد کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔