اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیٹوں عمر رحمان ملک، علی رحمان ملک نے اپنے چچا خالد ملک کے ہمراہ تعزیتی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج کا دن ہمارے خاندان کے لئے انتہائی مشکل اور درد ناک ہے، بابا ایک شفیق والد سے بڑھ کر میرے اور پورے خاندان کے ایک بہترین دوست تھے،پاکستان سے پیار اور محبت ا ن کی رگ رگ میں رسی بسی تھی، وہ جہد مسلسل پر یقین کرنے والے محنتی انسان تھے اور کبھی کسی کام کو مشکل و ناممکن نہیں سمجھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے انکی عقیدت جذباتی حد تک تھی،سابق وزیر داخلہ نے ساری عمر اپنے ملک اور اپنی جماعت کے ساتھ وفاداری نبھائی میرے والد نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کیا پاکستان کی محبت کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجز سے وہ قوم اور حکومتوں کو مسلسل آگاہی بھی دیتے رہے۔