• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی بیٹی کی کامیابی پر خوش

لاریب عطاء اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022ء کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے
لاریب عطاء اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022ء کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے

پاکستان کے معروف فوک گلوکار عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی صاحبزادی لاریب کی آسکر اور بافٹا ایوارڈز میں کامیابی پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 پہلی پاکستانی خاتون ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطاء اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022ء کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے جس پر ان کے والد گلوکار عطاء اللہ خیلوی نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے صاحبزادی لاریب عطاء کی تصویر شیئر کی۔

عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے اپنی پوسٹ میں بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر تُم نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے، لاریب بیٹی ہمیشہ خوش رہو۔

واضح رہے کہ جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نو ٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ 

فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔

لاریب عطا نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نو ٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں۔

یاد رہے آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022 میں منعقد ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید