• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاریب عطا کی ٹیم فلم ’’نو ٹائم ٹو ڈائے‘‘ کیلئے آسکر اور بافٹا ایوارڈز اور ان کی ٹیم آسکر کے لیے نامزد

کراچی(پی پی آئی) گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی پاکستانی ویژول آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نو ٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویڑول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویڑول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویڑول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔لاریب عطا نے ٹوئٹر پرکہا کہ میں ان تمام پیغامات اور تعاون کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں۔یاد رہے آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022 میں منعقد ہوں گی۔

دل لگی سے مزید