• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی، علی سیٹھی اور شائے گِل کے فین ہوگئے

عدنان صدیقی، علی سیٹھی اور شائے گِل کے فین ہوگئے
عدنان صدیقی، علی سیٹھی اور شائے گِل کے فین ہوگئے

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانے’پسوڑی‘ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کو ایک سیٹ پر شوٹنگ کے دوران گاڑی میں بیٹھے کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں سیزن کا مقبول گانا ’پسوڑی‘ سنتے اور تعریف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اس گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ’کیا گانا ہے! کیا گانا ہے یار علی سیٹھی سچ میں مزہ آگیا سُن کر‘۔

اُنہوں نے گلوکارہ شائے گِل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’بچے شائے گِل کیا آواز ہے آپ کی، کمال کردیا، ماشااللہ‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ’ پنجابی سمجھ نہیں آرہی ہے مگر گانا زبردست ہے‘۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14  میں پنجابی گانا’پسوڑی‘ ریلیز کیا گیا ہے جوکہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس گانے کو گلوکار علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھا ہے جبکہ اس کی موسیقی کو علی سیٹھی اور زلفی نے تخلیق کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید