بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کے نئے گانے’پسوڑی‘ کے پیچھے چُھپی ایک دلچسپ کہانی سامنے آگئی ہے۔
حال ہی میں نشر ہونے والی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کی نئی قسط میں نیا گانا ’پسوڑی‘ ریلیز کیا گیا ہے۔
اس گانے کو گلوکار علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھا ہے جبکہ اس کی موسیقی کو علی سیٹھی اور ذلفی نے تخلیق کیا ہے۔
گلوکار علی سیٹھی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس گانے کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی بتائی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ’ وہ فیصل آباد سے واپس آ رہے تھے جب اُنہوں نے ایک ٹرک کے پیچھے لکھا ہوا دیکھا (آگ لواں تیری مجبوریاں نوں)، یہ جملہ پڑھ کر اُنہیں محسوس ہوا کہ یہ پنجابی زبان کا بہت ہی دلچسپ انداز ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اس ایک لائن نے انہیں اس سے ملتی جلتی مزید لائنز سوچنے پر مجبور کیا تاکہ اس سے نیا گانا ترتیب دیا جاسکےاور پھر اچانک اُن کے ذہن میں ایک لائن آئی جکہ کچھ اس طرح تھی (آن جان دی پسوری نو) اور پھر انہوں نے ان لائنز پر پورا گانا لکھ دیا‘۔
خیال رہے کہ یہ اس گانے میں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شئے گِل نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔